مڈگاوں، 8 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) گوا کے مڈگاوں میں اسکولی بچوں کو لے جا رہی بس اور ایک موٹر بائک کے درمیان ہوئے تصادم ے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو پیش آئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بائک سوار نوجوان کی شناخت 18 سالہ جیسورڈ مارٹنس کے طور پر کی گئی ہے ۔ بس کی ٹکر کی وجہ سے اس کو گہری چوٹیں آئیں اور زخمی حالت میں اسپتال کی طرف لے جاتے وقت اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ کیوپیم پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔